خیبر پختونخوا: 24 گھنٹے میں 141 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز

news-details

پشاور: (اتوار: 13 نومبر2022ء) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا ہے، جہاں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکتالیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ پشاور شہر متاثر ہوا ہے، جہاں ایک دن میں چوراسی نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار نو سو سترہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مردان میں تین ہزارنو سو تئیس، ہری پور میں ایک ہزار چوراسی، خیبر میں ایک ہزار ایک سو تہتر اور نوشہرہ میں نو سو بتیس افراد اب تک ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
رواں سیزن میں صوبے میں اٹھارہ افراد انتقال کرچکے ہیں، جن میں آٹھ نوشہرہ، پانچ خیبر ،تین پشاور، جب کہ ایک ایک، مانسہرہ اور مردان کا شہری شامل ہے۔ مختلف اسپتالوں میں چالیس مریض زیر علاج ہیں۔