پاکستان کے عوام بھکاری نہیں، پوری قوم انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے: اسد عمر

news-details

تاندیانوالہ : (پير: 14 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ پوری قوم انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔ چک جھمرہ میں کارکنوں اور پارٹی کے حامیوں سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ 3 نسلوں سے میرا خاندان ملک کی حفاظت کررہا ہے لیکن کپتان نے ثابت کیا ہے کہ اپنی قوم کے لئے قربانی دینے کے لئے وردی پہننا ضروری نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اپنی زندگی گزار چکے، وہ اپنی زندگی کو خطرے ڈال کر جدوجہد ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں 75 سال سے مذاق چل رہا ہے، کبھی عوام کے مستقبل کے فیصلے لندن اور امریکا میں ہورہے ہیں ، کبھی یہ فیصلے بند کمروں میں تو کیبھی منڈیاں لگا کر ہورہے ہیں، پوری قوم انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے، پاکستان کے عوام نے پہلی دفعہ یہ پیغام بھیجا ہے کہ ہم غلام نہیں ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ باہر والوں کی بات کو سر جھکا کر ماننی پڑتی ہے کیونکہ ہم بھکاری ہیں۔ یہ قوم بھکاری نہیں، امریکا کی بات ہم کیوں مانیں، اب فیصلہ ہوگا تو فیصلہ آباد، تاندیانوالہ اور چک جھمرہ میں ہوگا۔