news-details

بس اب بہت ہو گیا، عمران خان کا توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

اسلام آباد: (بدھ: 16 نومبر2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کے متعلق بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بس بہت ہوگیا! ایک مشہور زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی تراشی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی گئی، میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور اس دھوکے باز کے خلاف پاکستان میں ہی نہیں برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔