دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا: مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

news-details

لندن: (بدھ: 16 نومبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کا خریدار سامنے آنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟۔ لیگی رہنما نے سوال کیا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!۔
واضح رہے عمران خان نے کچھ دیر پہلے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بس اب بہت ہو گیا ہے، عمران خان کی جانب سے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کل ایک چینل نے ہینڈلرز کے تعاون سے بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا، یہ کہانی مشہور فراڈ اور عالمی مطلوب مجرم کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے، میں جیو، خانزادہ اور جعلساز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور یو اے ای میں بھی مقدمہ کروں گا۔