news-details

فرح (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں، فواد چوہدری کی گھڑی خریدنے والے عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

اسلام آباد: (بدھ: 16 نومبر2022ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والےبزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ توشہ خانہ اورقیمتی گھڑی کے بارے حقائق بتانے پر پی ٹی آئی دھمکیوں پر اتر آئی ہے، اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور بیان واپس لینے کیلئے سخت دباو ڈالا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بزنس مین عمر فاروق کو فون کرکے بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور سخت لہجے میں کہا کہ اپنا بیان واپس لیں، اور اپنے نئے بیان میں بتائیں کہ پہلی باتیں غلطی سے کہہ دیں۔
فواد چوہدری نے عمر فاروق سے کہا کہ اس کیس میں فرح خان (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں۔ فواد چوہدری نے بات نہ ماننے پر عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ دوسری جانب عمر فاروق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جب کہ فواد چوہدری نے بھی فون کرکے بیان واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔