news-details

روہت شرما سے بھارتی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھیننے کی بازگشت، ہاردک پانڈیا مضبوط امیدوار

لاہور: (جمعرات: 17 نومبر2022) بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد روہت شرما سے ٹی 20 ٹیم کی قیادت واپس لینے کی باتیں ہونے لگی ہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فوری بعد نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے ہیں، بھارتی ٹیم کی قیادت ہاردک پانڈیا کررہے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد روہت شرما سے بھارتی ٹیم کی قیادت واپس لینے کی باتیں ہونے لگی ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری بھی میدان میں آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران روی شاستری کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ کے الگ کپتان ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ کرکٹ ایونٹس اب اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ایک کھلاڑی کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
بھارتی اسکواڈ میں عمران ملک کی شمولیت کے حوالے سے روی شاستری نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تیز رفتار بولرز نے اپنے حریفوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، چاہے وہ حارث رؤف، نسیم شاہ ہوں یا نورٹجے۔ اسپیڈ کا کوئی متبادل نہیں یہاں تک کہ اگر آپ چھوٹے ہدف کا دفاع کر رہے ہیں تو بھی فاسٹ بولرز کی ضرورت لازمی ہے.