news-details

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام: شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: (ہفتہ: 19 نومبر2022) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں، واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو ٹی وی پر ادارے میں بغاوت کیلئے اکسانے اور غداری جیسے الزامات کا سامنہ ہے۔