پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی نمائش روکنے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

news-details

لاہور: (ہفتہ: 19 نومبر2022) پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے محمد بلال شفیق نے ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی کی وساطت سے دائر درخواست میں وزیر اطلاعات و نشریات، پیمرا ، سنٹرل فلم سنسر بورڈ، صوبائی وزیر اطلاعات، سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے ۔ فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈ جیسی فلم کو نمائش کی اجازت جاری نہیں کی جا سکتی۔
درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی کہ فلم کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ دی جائے بلکہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔ فلم کا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو ملک کے مختلف سینما گھروں میں 18 نومبر سے نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس فلم کی نمائش پر پنجاب میں تاحکم پابندی عائد ہے۔