news-details

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور:)ہفتہ: 19 نومبر2022( پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے، آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔