گرمیوں میں بجلی تو سردیوں میں گیس کا بحران، عوام دہری مشکل کا شکار

news-details

لاہور:)ہفتہ: 19 نومبر2022( گرمیوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد اب عوام سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔ ملک میں ابھی ٹھیک سے سردیاں آئی بھی نہیں لیکن گیس بحران نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ملک میں گیس کی طلب اور رسد میں فرق ایک ہزار ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کرگیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے رواں موسم سرما میں گھریلو صارفین کو یومیہ 8 گھنٹے گیس کی فراہمی کمی قیین دہانی کرائی جارہی تھی لیکن صورت حال یہ ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے بعد اب سندھ اور بلوچستان کے بیستر علاقوں میں بھی یومیہ 8 گھنٹے تو دور کی بات 6 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی کے بھی لالے پڑگئے ہیں۔ دوسری جانب ایل پی جی کے دام بھی ؤسمان کو چھورہے ہیں، جس کی وجہ سے غربت کی چکی میں پسے عوام دہری مشکل کا شکار ہیں۔
گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ صبح سویرے گیس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ ناشتہ بھی تیار نہیں کیا جا سکتا، جس کی وجہ سے یا تو مجبوراً باہیر سے ناشتہ لینا پڑتا ہے یا پھر ایل پی جی سلنڈر پڑتا ہے ، دونوں صورتوں اضافی اخراجات ان کا سارا بجٹ درہم برہم کررہے ہیں۔ پشاور، حیدرآباد اور کوئٹہ سمیت بعض مقامات پر گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے سڑکوں پر آکر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔