news-details

شمالی کوریا کسی بھی حملے کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان

پیانگ یانگ:)ہفتہ: 19 نومبر2022( شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جوہری دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔ بین البراعظمی میزائل لانچ کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت جوہری حملے کی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روزبین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا۔
شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کر ڈالا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دو روز کے دوران شمالی کوریا کو دوسرا بین البراعظمی میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ میزائل تجربہ دیکھنے آئے۔شمالی کوریا کی جانب سے اسٹریٹجک اور نیوکلیئر ہتھیاروں کو مزید ترقی دینے کا اعلان کی گیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کرنے والے خود کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دشمن قوتوں نے جوہری ڈیٹرنٹ کی بہتری کو تیز کرنے کی ترغیب دی ہے۔اگر دشمنوں کی دھمکیاں جاری رہیں تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے گا۔