بھارتی ہسپتال کے آئی سی یو میں گائے گھس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

news-details

لاہور: (پير: 21 نومبر2022ء) بھارت کے ایک ہسپتال میں انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں گائے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں مریضوں کے تیمارداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے ہسپتال کے آئی سی یو میں گائے نہ صرف آسانی سے گھس گئی بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا۔
اس کے بعد بھی گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا۔ گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ نے سٹاف، سکیورٹی گارڈ وارڈ انچارج کو معطل کر دیا.