news-details

پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی درخواست: لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلے کا حکم

لاہور: (پير: 21 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں تاجر نعیم میر کی لانگ مارچ روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔
عدالت عالیہ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو 7 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی.
گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا، اور اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے ڈی سی راولپنڈی کو درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھرنا لانگ مارچ کا تسلسل ہے، اور سابق وزیراعظم عمران خان اجتماع اور دھرنے کی قیادت کریں گے۔