پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

news-details

کراچی: (منگل: 22 نومبر2022) پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 16 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں 16 پیسے کمی کے بعد ڈالر 223 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج کا آغاز 293 پوائنٹس اضافے سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔