news-details

تعیناتی کیلئے سمری آگئی: جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا:شیخ رشید

راولپنڈی: (بدھ : 23 نومبر2022) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اُسی سے جوڈو کراٹے کئے.