news-details

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو انٹرپول کے ذریعےواپس لانے کا فیصلہ

کراچی: (بدھ : 23 نومبر2022) کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا . ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق مفرور ملزم خرم نثارکی گرفتاری کے لیے قانونی عمل شروع کردیا ہے جب کہ ہم ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ کی منسوخی کےلیے لکھ رہے ہیں اور ایف آئی اے کوبھی انٹرپول سے رابطے کے لیے لکھ رہے ہیں.
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کو پاکستان واپس لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ملزم کو عدالت سے مفرور قرار دلائیں گے دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کرانے کے لئے خط لکھ رہے ہیں مکمل کارروائی کے بعد ملزم کو بیرون ملک سے گرفتار کرائیں گے.