چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا کی وزیراعظم و صدر سے الوداعی ملاقاتیں

news-details

اسلام آباد: (جمعرات: 24نومبر2022) وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت عارف علوی سے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں.
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی، دوران ملاقات عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا.
بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے اپنے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔