news-details

اہم عہدوں کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، صدر نے رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد : (جمعرات: 24نومبر2022) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ صدر ایڈوائس پر فوری عمل بھی کرسکتے ہیں اور تاخیر بھی، لیکن اب یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔