اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے پر ملک میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سروسز بند ہونے کا خدشہ

news-details

لاہور: (هفتہ: 26 نومبر2022) سٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے پر ملک میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سروسز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز مفت میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
گوگل پلے اسٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کو کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنا ہوگی، جس کے بعد ہی گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اسٹیٹ کے ساتھ پلے اسٹور کی کرئیر ادائیگیوں پر پابندی فوری ہٹانے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں وزیر آئی ٹی نے کہا ہے کہ ادائیگیوں کی بندش سے ملک میں لوگوں کو انفرادی سطح پر نقصان ہوگا، وزیر خزانہ فوری معاملے کا نوٹس لیں اور اسٹیٹ بینک سے مسئلے کے حل کے لئے بات کریں.