news-details

لاہور میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

لاہور: (هفتہ: 26 نومبر2022) لاہورمیں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں لگنے والی رقوم کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں صرف 6 کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے لاہور نے اسٹاک میں ٹینٹ ہونے کے باوجود بھی 6 کروڑ روپے خرچ کر دیئے، جب کہ اسٹاک میں ہونے کے باوجود 95 لاکھ روپے کے سینیٹائزر دوبارہ خریدے گئے۔
دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ معاہدے سے ہٹ کر کنٹریکٹرز کو پیٹرول کی مد میں 78 لاکھ روپے ادا کر دئیے گئے، جب کہ پی ڈی ایم اے نے کنٹریکٹرز سے 6 لاکھ 44 ہزار کی اسٹیمپ ڈیوٹی بھی نہیں کاٹی.