وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو افغان ہم منصب کا فون، پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید مذمت

news-details

اسلام آباد: (ہفتہ: 03 دسمبر2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید مذمت کی۔ ترجمان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وزیر خارجہ افغانستان امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبیدنظامانی پر حملے کی مذمت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملےکی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ایسےحملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عبیدالرحمان نظامانی سے بات ہوئی ہے۔ عبیدالرحمان نظامانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے.