news-details

کراچی کی بجلی بند کرنے کیلیے دہشتگردوں کی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کو اڑانے کی کوشش،3کھمبوں اور تاروں کو جزوی نقصان

ٹھٹہ: (بدھ: 07دسمبر2022ء) ٹھٹہ کے قریب کراچی آنے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کو اڑانے کی کوشش ٹھٹہ کے قریب شرپسندوں نے کراچی آنے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کو اڑانے کی کوشش کی ہے۔ بدھ کی صبح ٹھٹہ اور کوٹری کے درمیان بولاری کے مقام پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، دھماکا خیز مواد کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں پر نصب کیا گیا تھا۔
دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد یا کالعدم گروپ نے قبول نہیں کی۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکوں سے ہائی ٹینشن لائن کے 3کھمبوں اور تاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حفاظتی اقدام کے لیے چند علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند کی گئی ہے جسے جانچ پڑتال کے بعد بتدریج بحال کردیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے والی نیشنل ٹرانسمیشن لائن کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا بصورت دیگر کراچی سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی تھی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی ترسیل جاری ہے، ادارہ اپنے سارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ہرع قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار اور پر عزم ہے.