ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لئے تیار ہوجائیں،حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے جان چھڑائیں:شیخ رشید

news-details

اسلام آباد: (بدھ: 07دسمبر2022ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بیہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں.
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی دوبارہ ایک ہو چکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ اپنے ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لئے تیار ہوجائیں.
قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44 دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں.