مسلم لیگ (ن) نے مختلف شہروں میں ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا

news-details

لاہور: (اتوار: 11دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس سلسلہ میں صدر مسلم لیگ ن نے 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔
آج اور کل راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیر گڑھ مردان میں ورکرز کنونشن ہیں، 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے لیے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری تفویض کردی گئی۔
14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے لیے خواجہ عمران نذیر کنونشن کے انتظامات کریں گے، 15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا میاں جاوید لطیف کنونشن منعقد کرائیں گے۔
16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا ملک احمد خان کنونشن کے انعقاد کے انتظامات کریں گے اور 17 دسمبر میں فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کنونشن کی میزبانی کریں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے پارٹی کے صدر انجینئر امیر مقام آج شیرگڑھ، مردان میں کنونشن منعقد کریں گے، شیرگڑھ ، مردان میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے امیر مقام سہ پہر ساڑھے تین بجے خطاب کریں گے.