کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

news-details

کراچی: (هفتہ: 17 دسمبر2022ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن، مارک ووڈ، جیک لیچ، جو روٹ اور ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے.