دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین ماں کے نام پر فراڈ کا شکار ہونے لگے

news-details

لاس اینجلس : (پير: 19 دسمبر2022ء) دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین ایک نئے فراڈ کا شکار ہونے لگے ہیں جس میں بالعموم بڑی عمر کے والدین خاص طور پر ماؤں کو بچوں کے نام پر لوٹا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کا شمار دنیا کی مقبول ترین ایپس میں ہوتا ہے، دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 2 ارب سے زیادہ صارفین ہیں۔
یہ پلیٹ فارم صارفین کو اپنے خاندان اور دوستوں سے رابطہ قائم کرنے، رقوم کی ترسیل اور دیگر کئی سہولیات فراہم کرتا ہے لیکن آج کل ایپ کے سادہ لوح صارفین کے ساتھ فراڈ کی بھی خبریں ہیں۔
صرف آسٹریلیا میں واٹس ایپ کے ذریعے کئے جانے والے فراڈ سے لوگ 72 لاکھ امریکی ڈالرز گنوا چکے ہیں جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک ارب 62 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ واٹس ایپ پر ہمیشہ ’ہائے ماں‘ (hi mum) کے ساتھ اپنے پیغامات کا آغاز کرتے ہیں، اس لیے اسے ’ہائے مم‘ (hi mum) فراڈ کہا جاتا ہے۔
آسٹریلیا میں فراڈ کے معاملات کی تحقیقات کرنے والے ادارے آسٹریلین کنزیومر اینڈ کمپیٹیشن کمیشن (اے سی سی سی) کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے کئے جانے والے فراڈ کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے.