بینظیربھٹو کا یوم شہادت: سندھ حکومت کا27 دسمبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

news-details

کراچی: (منگل: 20 دسمبر2022ء) سندھ حکومت نے 27 دمسبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 27 دسمبر کوعام تعطیل جب کہ 26 دسمبر کو کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کے لئے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی چئیرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔
اسی مناسبت سے ہر سال پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب نوڈیرو کے گاؤں گڑھی خدا بخش میں ہوتی ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے رہنما اور کارکن شرکت کرتے ہیں.