قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں؛ ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ ریجن

news-details

گوجرانوالہ: (منگل: 27 دسمبر 2022ء) ملک بھر کے دوسرے حصوں کی طرح گوجرانوالہ ریجن کے تعلیمی اداروں میں بھی قائد ویک بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ تمام اداروں میں میگا اسمبلیز، تقریری مقابلے، کوئز پروگرام، ٹیبلوز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عظیم قائد محمد علی جناح کے کردار اور افکار کو جاگر کیا گیا۔
اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایف جی پبلک سکول گوجرانوالہ کینٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر گجرانوالہ ریجنل لیفٹیننٹ کرنل عدیل جان تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کو قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کو مشعل راہ بنانے اور ان کے افکار پر عمل پیرا هونے پر زور دیا۔
تقریب میں طلبا اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل صاحبان، جی ایس او II اور دیگر بھی موجود تھے۔