کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ نے اننگز ڈیکلئیر کردی، پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل

news-details

کراچی: (جمعرات: 29 دسمبر2022ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی، کیویز کو پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔
کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے چوتھے دن اپنی پہلی اننگزکا دوبارہ آغاز کیا تو اس کا اسکور 6 وکتوں کے نقصان پر 440 رنز تھا۔ کین ولیمسن اور اش سدھی نے 2 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کے خلاف دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔
کین ولیمسن اور اش سدھی نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 159 رنز کا اضافہ کیا۔ 595 رنز ابرار احمد نے یہ پارٹنر شپ سدھی کی وکٹ لے کر توڑی، سدھی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 596 رنز پر نیوزی لینڈ ک آٹھویں اور 597 رنز پر نویں وکٹ گری۔ کین ولیمسن نے سب سے آخری کھلاڑی اعجاز پٹیل کے ساتھ مل کر اسکور کو 612 رنز تک پہنچایا۔ کین ولیمسن کی ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی ڈبل سنچری مکمل ہوتے ہی نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز ڈکلیئر کردی.