کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں 206 رنز پر پاکستان کی 7 وکٹیں گرگئیں، 54 رنز کی برتری حاصل

news-details

کراچی : (جمعہ: 30دسمبر2022ء) کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی ساتویں وکٹ 206 رنز پر گر گئی۔ جبکہ کیویز پر 54 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پانچویں دن پاکستان نے 77 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا دوربارہ آغاز کیا، 82 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
100 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد 53 رنز اور آغا سلمان صرف 6 رنز بناسکے، امام الحق 96 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 181 رنز تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے، جمعرات کو چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے تھے۔
گزشتہ روز عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، کین ولمسن 200 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، ابرار احمد نے 5 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔