بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کرگئیں، شہباز شریف کا اظہار افسوس

news-details

اسلام آباد: (جمعہ: 30دسمبر2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ہیرابین کو بدھ کو طبیعت خراب ہونے پر احمد آباد کے یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح انکا انتقال ہوگیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آبائی علاقے احمد آباد گجرات میں جمعہ کی صبح اپنی آنجہانی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کیں۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 100 سال کا عظیم سفر ان کی والدہ کے انتقال کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم اکثر اہم مواقع اور تہواروں پر اپنی والدہ سے آشیرواد لینے جاتے تھے۔
دریں اثنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعطم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کووئی نقصان نہیں ہوتا.