13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ،: شیخ رشید

news-details

راولپنڈی: (جمعہ: 30دسمبر2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6 ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا ہے، یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہم نے دہشتگردی ختم کرنی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا،آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے،آٹا نایاب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ 8گھنٹے ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے 3،3ارب ملتے ہیں یا نہیں، آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں،اب ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے، نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔