news-details

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ؛ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے خاص پچ تیار

کراچی : (اتوار: یکم جنوری2023ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دورمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے لیے پچ تیار کرلی گئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ پیر سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے برخلاف تیز اور باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی پچ کا جائزہ لیا ہے۔ دوسری جانب میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی جب کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آج بھی آرام کو ترجیح دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا تاہم شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا بی فارم لانا ہوگا۔
قبل ازیں پی سی بی نے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا و طالبات سمیت معذور افراد، اولڈ ہومز اور یتیم بچوں کو اسٹیڈیم لائے جانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں، جس سے نیشنل اسٹیڈیم کو بھرا جاسکے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے جبکہ اسٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو پہنچانے کیلئے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔