لاہور : (بدھ: 04جنوری2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4 اعشاریہ 1 جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک جبکہ گہرائی پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے مغرب کی جانب 34 کلو میٹر جبکہ شیخوپورہ سے 12 کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور سمیت شیخوپورہ، شرقپور اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔