دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنالیے

news-details

کراچی: (بدھ: 11 جنوری2023ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہو گی بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں، پاکستان کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اِش سودھی کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ کیویز کو جلد آؤٹ کر کے سیریز میں کامیابی حاصل کریں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
قومی سکواڈ
کپتان بابراعظم، امام الحق، محمد رضوان، فخر زمان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ ٹیم
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن