ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18000 پاکستانی طالبعلموں کیلیے وظائف کا اعلان

news-details

اسلام آباد: (بدھ: 11 جنوری2023ء) معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18000 پاکستانی طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک منعقدہ تقریب کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اسٹارٹ اپ ایڈکاسا کی بنائی گئی ایپ پر طلباوطالبات کی درس و تدریس پر مبنی #ExamReady مہم بہت کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے بعد اب مختصر ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم، ٹک ٹاک، ایڈ ٹیک اور ایڈکاسا(Edkasa) نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلبا و طالبات کو آئن لائن تعلیم کے لیے گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔
گزشتہ برس ستمبر میں، ٹک ٹاک نے ایڈکاسا (Edkasa) اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال تعاون کیا تھا تاکہ ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔
#ExamReady مہم کو لاکھوں پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اورریاضی جیسے مضامین پر پانچ سو سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کیں گئیں تھیں۔ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گرْ بتائے گئے تھے۔
ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز فوراً ہی پاکستانی اسٹوڈنٹس میں مقبول ہو گئیں جنھوں نے اپنے آغاز سے اب تک 665 ملین ویوز حاصل کیے اور 100 ملین سے زائد ویڈیوز تخلیق کیں گئی ہیں۔ پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک، لمز، کے ساتھ اشتراک میں، یہ دونوں ادارے اسٹوڈنٹس کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی تمام معلومات اور مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ اس میں اسٹوڈنٹس اپنا گریڈ/بورڈ/امتحان کا انتخاب بھی کرسکیں گے.