اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے: مصدق ملک

news-details

اسلام آباد: (منگل: 17 جنوری2023ء) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے. سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ گیس کی رائلٹی اور سرچارج فارمولے کے تحت دیتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ 700ایم ایم سی ايف ڈی براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہےجلانے کے لئے ملک میں 1400ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے۔ رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خيبر پختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سےگيس کی قیمت نہیں بڑھائی،گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے۔ عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی.