امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ ديديا

news-details

واشنگٹن: (منگل:24 جنوری2023ء) امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں لہٰذا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دو طرفہ معاملہ ہے اس لیے پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے اُن کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا مشورہ دیتے ہیں، دونوں ممالک کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنے ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ڈائیلاگ دونوں فریقین کا آپس کا معاملہ ہے۔