news-details

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل، 12 وزراء اور 3 مشیر شامل،آج حلف لیں گے

پشاور: (جمعرات:26 جنوری2023ء) خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی، جس میں 12 وزراء اور 3 مشیر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے مشاورت کے بعد کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، سابق صنعتکار فضل الہیٰ، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان شامل ہیں۔
شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، منظور خان آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ آج حلف اٹھائے گی، حلف برداری تقریب سہ پہر3 بجے گورنرہاؤس میں ہو گی، گورنرغلام علی نگران وزراء سے حلف لیں گے۔