(ن ) لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

news-details

لاہور: (جمعرات 02 فروری 2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ( ن) کی اہم وکٹ گرا دی۔ جڑانوالہ سے (ن ) لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان نے زمان پارک میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
رائے حیدر علی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد کا استعارہ اور صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائے حیدر علی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
یاد رہے کہ رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔