روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مضبوط ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

news-details

کراچی: (جمعہ03 فروری 2023ء)روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مضبوط سے مضبوط ترین ہونے لگی، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 64 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 276 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔