ملتان : (منگل: 07 فروری 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے. ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میں یہ الیکشن نظریات کے لیے لڑ رہا ہوں، 16 مارچ کو عوام کو باہر نکلنا ہوں گا، ان قوتوں کو پیغام دینا ہوں گا جو من پسند نتائج چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں، ہم ان حالات میں میدان میں اتر رہے ہیں، ہم ان کو بے نقاب کرنے کے لیے آئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، قانون کی حکمرانی کا دفاع صرف عدلیہ کرسکتی ہے، ملک کے عوام کی ترجمانی صرف تحریک انصاف کررہی ہے، پی ڈی ایم میں صرف مافادات کا جوڑ ہے، پاکستان کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں پاکستان کے مفادا کا تحفظ کرنا ہے یا پی ڈی ایم کا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ 90 روز مٰں انتکابات ہونے چاہییں، ہم جو قانونی اور سیایس جنگ لڑ سکتے ہیں وہ لڑ رہے ہیں، حکومت کے عزائم کچھ اور ہے، وہ اپنے من پسند نتائج چاہتے ہیں، اس کے لئے وہ لوگوں کو ورغلائیں گے۔سینیئر سیاستدن کا کہنا تھا کہ ماحول دیکھ کر لگتا ہے کہ الیکشن کے نام پہر ڈراما ہورہا ہے۔ حکومت انتخابات نہیں چاہتی، ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں اور دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے ماحول مختلف ہے، اس دو عملی پر عوام کو اپنی رائے قائم کرنی ہوگی۔