امریکا میں 700 ڈالر میں فروخت کیا جانیوالا مہنگا ترین برگر

news-details

فلیڈیلفیا: (پیر: 22 مئی 2023ء) امریکا کے ایک ریستوران میں 700 ڈالر قیمت کا ہیم برگر فروخت کیا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست پینسلووینیا کے شہر فلیڈیلفیا میں موجود ڈروری بیئر گارڈن میں فروخت کئے جانے والے اس برگر پر سونے کا ورق چڑھایا جاتا ہے۔

700 ڈالر قیمت کے اس برگر کا نام ویگیو مِیٹ برگر ہے جس کو کیویر (مچھلی کے انڈوں کے اچار)، تازہ سیاہ ٹرفل، لوبسٹر فلیم بیڈ (ایک مخصوص طریقے سے بنایا گیا جھینگا) کے ساتھ پیش کیا جاتا اور اس کے اوپر آئرش پنیر اور شہد ڈالا ہوا ہوتا ہے، اس کے ساتھ فرائز بھی شامل ہوتے ہیں۔

ریستوران کے شریک مالک جارج سیورِس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کو اپنے نئے مینیو کے خیال سے کچھ شاندار، تخلیقی اور ذائقے دار کھانا فراہم کرنے پر خوش ہیں۔