امریکی ڈالر مزید مہنگا، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

news-details

کراچی: (پیر: 22 مئی 2023ء) امریکی ڈالر مزید مہنگا، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے18 پیسے مہنگا ہوگیا امریکی ڈالر کے مقاملے میں پاکستانی کرنیس کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر2 روپے18 پیسے مہنگا ہوکر 288روپے کا ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر302 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ڈالرکی قلت کے باوجود خوراک کا درآمدی بل بڑھ گیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10ماہ میں 1838 ارب روپے مالیت کی خوراک درآمد کی،کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر 7 ارب 76 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔