news-details

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن،12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

لکی مروت : (بدھ: 08 فروری 2023ء) لکی مروت سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کر کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گردوں ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا گیا،انٹیلی جنس ایجنسیز دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا ایک ماہ سے جائزہ لے رہی تھیں۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے گاڑی فراہم کی گئی،دہشتگردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا،لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔
فورسز کے لکی مروت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر مقامی افراد نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی ادارے گزشتہ ایک ہفتہ سے دہشت گردوں کی نقل حرکت کی مانیٹرنگ کر رہے تھے، گزشتہ شب خفیہ معلومات پر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا.