9 مئی واقعات :لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

news-details

لاہور: (جمعرات:  25 مئی2023ء)لاہورہائیکورٹ نے نومئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے افضال پاہٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرامن احتجاج ہوا اور کچھ شرپسندوں کے ملوث ہونے کی وجہ سےاحتجاج فسادات میں بدل گیا۔

سرکاری املاک کونقصان پہچانے اورتوڑ پھوڑکےواقعات ہوئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان واقعات کی چھان بین کیلئے جےآئی ٹی کی تشکیل دی جائے اورجے آئی ٹی کی نگرانی کیلئے لاہورہائیکورٹ کے کسی جج کو مقرر کیا جائے۔درخواست پرمزید کارروائی آئندہ ہفتے ہوگی۔