این سی اے کیس:عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کی مالی بے ضابطگی کیس میں ضمانت میں توسیع

news-details

اسلام آباد: (بدھ:  31 مئی2023ء)  نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، لاء افسران اور نیب کی قانونی ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔ دوران سماعت وکیل عمران خان خواجہ حارث نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، درخواست گزار کی پیشی پر سسکیورٹی مسائل بھی ہیں، کروڑوں روپے سکیورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں۔

جسٹس میں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کہ کیا آپ نیب کے سامنے شامل تفتیش ہوئے؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے جواب کہ نیب کے سامنے ہم شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تین دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔