کندھ کوٹ: بھوسے سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

news-details

کندھ کوٹ؛(پير: 12 جون 2023ء)کندھ کوٹ میں اناج منڈی روڈ پر بھوسے سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا۔ شھر کے مصروف ترین اناج منڈی روڈ پر بھوسے سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد دب گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اور شہریوں نے لوگوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا،جہاں پر دو خواتین سمیت چھ افراد دم توڑ گئے جبکے چھ زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

رکشے میں سوار نندوانی برادری کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اطلاع ملنے پر پورے شہر میں کہرام مچ گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی اوور لوڈ اور سڑک کی خراب حالت کے باعث پیش آیا، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں بنجر ہو چکی ہیں.