کترینہ کے شوہر وکی کوشل کو فلم“جب تک ہے جان”میں آڈیشن کے بعد ریجیکٹ کردیا گیا تھا

news-details

ممبئی: (اتوار: 25 جون 2023ء) بالی ووڈ کی رومانوی ’’ فلم جب تک ہے جان‘‘ میں کنگ شاہ رخ خان کے دوست کا کردار ادا کرنے والے شارب ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ 2012 میں آئی فلم کیلئے کیترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اس کردار کیلئے آڈیشن دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شارب ہاشمی نے کہا کہ وکی کوشل نے سال 2012 میں بالی ووڈ پر سپر ہٹ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان کے دوست کے کردار کیلئے آڈیشن دیا تھا تاہم میکرز نے انہیں مسترد کرتے ہوئے مجھے کام کرنے کا موقع دیا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وکی کوشل صحیح نام نہیں۔

کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے سال 2015 میں ڈیبیو کیا جبکہ انہوں نے ’’ذرا ہٹ ذرا بچکے‘‘ میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ ملکر کام کیا ہے جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ وکی کوشل اگلی فلم بار سام بہادر میں نظر آئیں گے جبکہ اس کے علاوہ انکے پاس پائپ لائن میں کئی بڑی فلمیں موجود ہیں جن کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ نے بالی ووڈ میں 120 کروڑ سے زائد کی کمائی کرتے ہوئے سپر ہٹ رہی تھی، اس فلم کترینہ کیف کے علاوہ انوشکا شرما نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔