پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارایف بی آر نے ٹیکس کی مد میں 7 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے

news-details

اسلام آباد: (منگل: 27 جون 2023ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محصولات کی مد میں 7 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات کی مد میں سات ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 30 جون تک ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے 4 اسلامی بچت سکیمیں متعارف کرائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی 4 نئی پروڈکٹس لانچ کر رہے ہیں، بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے۔